حیدرآباد۔20۔فروری(اعتماد نیوز)مرکزی وزیر برائے پارلیمانی امور کمل ناتھ
نے آج کہا کہ وہ آج راجیہ سبھا میں تلنگانہ بل کو منظور کرکے رہینگے۔
چنانچہ آج انہوں نے کہا کہ تلنگانہ بل میں کسی قسم کی ترمیم
نہیں کی
جائیگی۔کیونکہ بی جے پی نے کوئی ترمیم کی پیشکش نہیں کی ہے۔ انہوں نے کہا
کہ سیما آندھرا کو میکمل انصاف کرنے کے لئے مرکزی حکومت سنجیدہ ہے۔ اسکے
لئے قانونی چارہ جوئی کے لئے مرکزح حکومت پوری طرح کوشش کر رہی ہے۔